مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کے صوبہ معارب میں سعودیہ امریکہ اتحاد کی جارحیت سے بچ جانے والی بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک یمنی شہری شہید ہوگئے ہے۔اسی طرح صوبہ صعدہ کے علاقے غافرہ میں جارح اتحاد کی طرف سے کیے گئے بم دھماکے میں ایک اور یمنی شہری زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق،سعودی جارح اتحاد اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی جارح اتحاد نےگزشتہ روز130 سے زائد مرتبہ یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور جارح اتحاد کے طیاروں اور توپ خانے نے یمن کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ البیضاء، صعدہ اور ضالع ان صوبوں میں شامل ہیں جن کو سعودیوں نے نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ